نوازشریف اتنےبہادر ہیں تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائیں، یاسمین راشد

نوازشریف اتنےبہادر ہیں تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائیں، یاسمین راشد
کیپشن: نوازشریف اتنےبہادر ہیں تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائیں، یاسمین راشد

ایک نیوز: تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیلنج دیتے ہوئے کہاہے کہ نوازشریف اتنے بہادر ہیں تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائیں۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران سرفراز چیمہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب ہے جس نے الیکشن لڑنا ہےوہ باہر ہو،نوازشریف سزایافتہ اور اشتہاری ہیں ان کو آپ الیکشن کیلئے باہر لے آئےہیں۔

یاسمین راشدکا کہناتھا کہ نوازشریف کو پروٹوکول مل رہا ہے، ہمارے چالان تین چار ماہ سے نہیں آئے۔یہ بات پہلے سے کنفرم ہے کہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے،ورلڈمیڈیکل ایسوسی ایشن نے صدر، وزیراعظم کو خط لکھا پوچھا یاسمین راشد کو کیوں گرفتار کیا۔

عمر سرفراز چیمہ

عمر سرفراز چیمہ  نے کہا کہ 6 ماہ ہو گئے جھوٹا کیس ہے ابھی تک جیل میں رکھا ہوا ہے،جب میں گھر میں موجود تھا ان  کیسز میں مجھے گرفتار کیا ہوا ہے،ہم سے پریس کانفرنس کرانا چاہ رہے ہیں،ہم نے پی ٹی آئی چھوڑنی ہوتی تو تب ہی چھوڑ دیتے۔