اسرائیلی بمباری فوری طور پر بند اور غزہ کامحاصرہ ختم کیا جائے،پاکستان

Oct 26, 2023 | 11:50 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:پاکستان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی حمایت کرنے والے جنگ بندی میں کردار اداکریں، ابتدائی طور پرغزہ میں غیرمشروط سیز فائر ہونا چاہئے، اسرائیلی بمباری فوری طور پر بند اور غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ فلسطین کی صورتحال ہر پاکستان کو سخت تشویش ہے، 6000 سے زائد فلسطینی شہادتوں پر تعزیت کرتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ یو این سیکیورٹی کونسل فلسطینیوں پر مظالم بند کرانے میں مکمل ناکام رہی، اسرائیل کی حمایت کرنے والے جنگ بندی میں کردار ادا کریں، ابتدائی طور پرغزہ میں غیرمشروط سیز فائر ہو، اسرائیلی بمباری فوری طور پر بند اور غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے۔امدادی کارکنان پر بمباری روکی جائے، ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے.

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل کی ناکامی کے بعد اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے امیدیں ہیں، آج جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس ہو رہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ غیر قانونی مقیم لوگوں کو نکالنے کا فیصلہ ملکی سلامتی کیلئے کیا گیا ہے، یکم نومبر سے غیر قانونی مقیم لوگوں کیخلاف پلان ایکشن میں آجائے گا۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید  کہا کہ پاکستان اسلحے کی برآمدات طے شدہ پروٹوکول کے تحت کرتا ہے،یوکرائن کو پاکستان نے کوئی اسلحہ فراہم نہیں کیا،ہمارے علم میں نہیں کہ یوکرائن میں پاکستان کا بنا کونسا اسلحہ استعمال ہوا،

غیرملکیوں کو شکار کے لئے لائسنس کی فراہمی اور فیس وصولی بھی صوبے کرتے ہیں،شکار کے لیے آنے والے غیرملکی ان علاقوں میں ترقیاتی و معاشی منصوبے بھی مکمل کرتے ہیں۔پاکستان جنگ بندی لائن کا احترام کرتا ہے، امید ہے بھارت بھی کرے گا۔

مزیدخبریں