ویزہ لیکرپاکستان آئیں، مہمان نواز ہیں، غیرقانونی مقیم افراد کو نکلنا ہوگا، سرفراز بگٹی

Oct 26, 2023 | 11:34 AM

ایک نیوز: نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے واضح کیا ہے کہ یکم نومبر کے بعد غیرقانونی مقیم افراد کو نکلنا ہوگا۔ ویزہ لیکر پاکستان آئیں گے تو تمام سہولیات ملیں گے۔ ہم مہمان نواز ہیں، احسان فراموش نہیں ہیں۔

نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  ہے کہ غیرقانونی مقیم افراد سے کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، غیرقانونی افراد کو50ہزار سےزائد رقم لےجانے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کے پاس غیرقانونی افراد کا ڈیٹا موجود ہے، ہماری سیاسی جماعتوں اور لیڈرز کو تھریٹس موجود ہیں، غیر قانونی مقیم افراد کی معاونت کرنے والوں کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی، نادرا کے غیر قانونی شناختی کارڈرکھنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

نگران وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ جو غیر قانونی پراپرٹیز ہیں ان کو بھی ضبط کیا جائے گا، ملک میں موجود تمام غیر قانونی افراد کی نشاندہی کرلی، غیر قانونی پاکستانی شناخت رکھنے والوں کو جیلوں میں بھیجا جائے گا، غیر قانونی مقیم افراد کے لیے عارضی کیمپ بنا دیئے گئے ہیں،۔

انخلاء کے لیے قائم عارضی کیمپ کا نام ہولڈنگ سینٹر رکھا گیا ہے، بچوں، خواتین اور بزرگوں کو انتہائی احترام سے رکھا جائے گا، ویزہ لے کر پاکستان آئیں، تمام سہولت مہیا کریں گے، ہم مہمان نواز ہیں،احسان فراموش نہیں۔

مزیدخبریں