نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بلوچستان سےکراچی منتقل کرنیوالےملزمان گرفتار

نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بلوچستان سےکراچی منتقل کرنیوالےملزمان گرفتار

ایک نیوز: کراچی کے علاقے سعید آباد میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، جو نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی بلوچستان سے کراچی منتقلی میں ملوث ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں عبدالصادق مینگل، حکمت اللہ اور عبدالحمید شامل ہیں،ملزموں کی ڈبل کیبن گاڑی سے کلاشنکوف سمیت دیگر اقسام کا اسلحہ برآمد ہوا کر لیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ملزموں کا تعلق قلات بلوچستان سے ہے ،ایک گاڑی کو کراچی منتقل کرنےکے ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان ابتدائی تفتیش میں کئی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بلوچستان سے کراچی منتقل کرنے کا اعتراف کرچکے ہیں،ملزم پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی کئی گاڑیاں منتقل کرچکے ہیں، جن سے مزید تفتیش جاری  ہے۔