مثبت اقتصادی پالیسیوں کے زرمبادلہ اور روزگار پر اثرات 

مثبت اقتصادی پالیسیوں کے زرمبادلہ اور روزگار پر اثرات 
کیپشن: Effects of positive economic policies on foreign exchange and employment

ایک نیوز: حکومتی اور عسکری مشترکہ کاوشوں کی بدولت مثبت ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ گزشتہ چند مہینوں میں زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 67 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جو کل 7.7 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ستمبر 2023 میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (RDA) کے ذریعے بیرونی ترسیلات زر 6.75 بلین ڈالر سے بھی تجاوز کر گئیں۔ مالی سال 2023-24 کے پہلے تین ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاری 72.7 ملین ڈالر تک تھی۔ 

حال ہی میں چینی سرمایہ کاری کے بعد کُل غیر ملکی سرمایہ کاری 126.3 ملین ڈالر تک جا پہنچی ہے۔ بینک ڈیپازٹس کے خلاف بدنیتی پر مبنی سوشل میڈیا مہمات کے باوجود، ستمبر 2023 میں بینکوں کے پاس رکھے گئے۔ ڈیپازٹس 15.33 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 26.32 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے۔ 

یاد رہے بینک ڈپازٹس ستمبر 2022 میں 22.82 ٹریلین روپے تک محدود تھے۔ دوسری جانب افراط زر (CPI) ستمبر کی 31.4 فیصد سے کم ہو کر اکتوبر میں 26.4 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ 

پاکستان کاربن ٹریڈنگ (CT) کے تحت حال ہی میں سندھ کی ساحلی پٹی میں ایک پروجیکٹ سے 40ملین ڈالرز کا سرمایہ اور 21 ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں، جس سے 49 ہزار کی آبادی کو روزگار ملا۔