ڈینگی کا راج برقرار،مزید 202نئے کیسزرپورٹ

ڈینگی کا راج برقرار،مزید 202نئے کیسزرپورٹ
کیپشن: ڈینگی کا راج برقرار،مزید 202نئے کیسزرپورٹ

ایک نیوز:علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 202 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 8523 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔

تفصیلا ت کے مطابق علی جان خان سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 3550 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔لاہور میں گزشتہ روز 95 نئے مریض سامنے آئے۔رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 2153 مریض رپورٹ ہوئے ،راولپنڈی میں گزشتہ روز 20 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 873 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گزشتہ روز 17 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 639 مریض رپورٹ ہوئے گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 41 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

 علی جان خان کا کہنا ہے کہ رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 384 مریض رپورٹ ہوئے،فیصل آباد میں گزشتہ روز 12 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی. گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخو پورہ میں ڈینگی کے پانچ جبکہ حافظ آباد میں تین نئے مریض سامنے آئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اوکاڑہ اور بہاولپور میں ڈینگی کے دو دو نئے مریض سامنے آئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اٹک، سرگودھا، خانیوال، چکوال اور پاکپتن میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 172 مریض زیر علاج ہیں۔

 علی جان خان کا مزید کہنا ہے کہ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 80 مریض زیر علاج ہیں۔ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔