لیسکو کابجلی چوروں کیخلاف آپریشن،مزید275 افراد گرفتار

لیسکو کابجلی چوروں کیخلاف آپریشن،مزید275 افراد گرفتار
کیپشن: لیسکو کابجلی چوروں کیخلاف آپریشن،مزید275 افراد گرفتار

ایک نیوز:لیسکو کے پانچوں اضلاع میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری جس میں مزید275بجلی چور پکڑے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ اڑتالیس روز میں 6978صارفین،9ملازمین گرفتار اور 41ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔ریجن بھر میں کل 275کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،273کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں دائر ہوئیں۔پکڑے جانے والے کنکشنز میں 12کمرشل،1زرعی،3انڈسٹریل اور259 ڈومیسٹک تھے،تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو3 لا کھ 71 ہزار308 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران چارج کئے گئے یونٹس کی مالیت ایک کروڑ84 لاکھ 25ہزار 980روپے ہے،کوئینز روڈ سول لائینز کے علاقے میں کنکشن 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔جناح ٹاؤن ہنجروال کے علاقہ میں کنکشن کو3 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا۔رام، کوٹ رائیونڈ سٹی کے علاقے میں کنکشن کوتین لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

ترجمان لیسکوکا کہنا ہے کہ اسلامیہ پارک لٹن روڈ کے علاقے میں ایک کنکشن کودو لاکھ چھبیس ہزارکی رقم چارج کی گئی ہے۔اعدو شمار کے مطابق مہم کے دوران اب تک6978ملزمان کو گرفتار کیا گیا،مجموعی طور پر21194کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،20979کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں،20228درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں، بجلی چوروں کو اب تک چارکروڑبائیس لاکھ اٹھتیس ہزارایک سو چورانوے یونٹس چارج کئے گئے ہیں،چارج کیے گئے یونٹس کی مالیت ایک ایک ارب بیاسی کروڑچھیاسی لاکھ پینتیس ہزارتین سوپچاسی روپے ہے۔