پی آئی اے ایندھن بحران،آج بھی 49 پروازیں منسوخ

پی آئی اے ایندھن بحران،آج بھی 49 پروازیں منسوخ
کیپشن: پی آئی اے ایندھن بحران،آج بھی 49 پروازیں منسوخ

ایک نیوز: پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو طیاروں کے ایندھن کے واجبات کے ساڑھے 13 کروڑ روپے کی ادائیگی کے باوجود قومی ائیر لائن پی آئی اے کی آج جمعرات 26 اکتوبر کی 49 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ تازہ ادائیگی کے بعد پی آئی اے کے مخصوص طیاروں کو ایندھن فراہم کیا جا رہا ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق 26 اکتوبر کی کراچی اسلام آباد 5 پروازیں پی کے 300، پی کے 301 پی کے 368 پی کے 369 پی کے 370، کراچی تربت پی کے 501 اور پی کے 502، کراچی لاہور کی 4 پروازیں پی کے 302 پی کے 303 پی کے 304 پی کے 305 کراچی کوئٹہ کی پی کے 310 اور پی کے 311، کراچی سکھر کی پی کے 536 اور پی کے 537 منسوخ کی گئی ہیں۔

ملتان کراچی کی پی کے 331، اسلام آباد ملتان پی کے 681، پی کے 682، شارجہ ملتان پی کے 294، کراچی دبئی پی کے 213 پی کے 208، کراچی جدہ پی کے 732 فیصل آباد مسقط پی کے 165 اور پی کے 166 لاہور مسقط پی کے 229، پی کے 230، دوحہ لاہور پی کے 280، دبئی لاہور پی کے 204 بھی منسوخ ہیں۔

اس کے علاوہ سیالکوٹ ابوظبی کی پی کے 177 اور 178، سیالکوٹ دمام پی کے 243 پی کے 244، دبئی سیالکوٹ کی پی کے 180 بھی منسوخ کر دی گئیں۔

اسلام آباد اسکردو پی کے 451 پی کے 452، اسلام آباد گلگت پی کے 601 پی کے 602 پی کے 605 پی کے 606، اسلام آباد چترال پی کے 660 اور 661 اسلام آباد دبئی پی کے 211، اسلام آباد جدہ پی کے 841، اسلام اباد ابوظبی پی کے 261 پی کے 262 بھی منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔

پشاور دوحا پی کے 285 پشاور ابوظبی پی کے 217 پی کے 218، جدہ پشاور پی کے 736 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ 10 دن میں پی آئی اے کی 479 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔