قومی ٹیم نےاب تک ورلڈکپ میں اپنابیسٹ کھیل پیش نہیں کیا،عبداللہ شفیق

Oct 26, 2023 | 07:22 AM

 ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کےاوپنرعبداللہ شفیق نےکہاہےکہ قومی ٹیم نےاب تک ورلڈکپ میں اپنابیسٹ کھیل پیش نہیں کیا،جنوبی افریقا اچھا کھیل رہی ہے اس کے خلاف میچ چیلنج سمجھ کر کھیلیں گے۔
چنئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ شفیق کاکہناتھاکہ ہمارا فوکس آگے کے میچز پر ہے کہ اس میں اچھا کھیلیں اور آگے بڑھیں۔
اوپنربلےبازکامزیدکہناتھاکہ کرکٹ گیم ہے، انفرادی کارکردگی کا نہیں سوچتا، جتنے بھی رنز بنیں بس ٹیم کے کام آئیں،کوشش یہی ہوتی کہ ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کروں۔
عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا اچھا کھیل رہی ہے اس کے خلاف میچ چیلنج سمجھ کر کھیلیں گے، پاکستان ٹیم نے اب تک ورلڈکپ میں اپنا بیسٹ کھیل پیش نہیں کیا، جس روز ٹیم اپنا بیسٹ کھیل پیش کرے گی تو نتیجہ بھی اچھا آئے گا۔
اوپنربلےبازکامزیدکہناتھاکہ گزشتہ میچز میں ہماری فیلڈنگ میں کمزوری رہی ہے، اس کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم 14 اکتوبر کو بھارت، 20 اکتوبر کو آسٹریلیا اور پھر 23 اکتوبر کو افغانستان سے شکست کے بعد ورلڈکپ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے راستے دشوار کر چکی ہے۔
پاکستان اب 27 اکتوبر کو اپنا اگلا میچ چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں میگا ایونٹ کی مضبوط ترین ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا۔

مزیدخبریں