ایک نیوز:چینی انجینئرزنےایک بڑاکارنامہ انجام دیا،30 ہزار ٹن وزنی بس ٹرمینل کو 288 میٹرز تک گھما کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
تفصیلات کےمطابق ہوکسی لانگ ڈسٹینس بس اسٹیشن جو کہ چین کے فوجیان صوبے کے ضلع ژیامن میں ہے۔
چار برس قبل مقامی حکام نے فیصلہ کیا کہ اس کے ایک ٹرمینل کو یہاں کی ایک اسٹریٹ سے دوسری کی جانب حرکت دی جائے تاکہ ایک نئے ہائی اسپیڈ ریلوے پروجیکٹ کے لیے جگہ بنائی جاسکے۔
مقامی حکام کے آپشن کا جائزہ لینے کے بعد چینی انجنیئرز نے فیصلہ کیا کہ اس کا بہترین حل یہ ہے کہ اس عظیم الجثہ عمارت کو 90 ڈگری کے زاویے سے گھمایا جائے اور اس مقصد کے لیے اس کی ایک تنگ سائیڈ کو مرکزی پوائنٹ کے طور پر استعمال کیا جائے۔
ٹرمینلز کی دور والی سائیڈ کو 288 میٹرز تک زمین کے ساتھ سلائیڈ کرنا تھا اور یقیناً 30 ہزار ٹن وزنی اس ڈھانچے (جو کہ 170 بوئنگ 737 مسافر طیارے جتنا وزنی ہو) کو حرکت دینا بہت مشکل کام تھا۔
تاہم چینی انجینئرز نے اس ریکارڈ ساز کام کے لیے ایک سسٹم تیار کیا جس میں 532 طاقتور ہائیڈرالک جیکس جو اس پورے اسٹرکچر کو اٹھاکر حرکت دینے کی صلاحیت کے حامل تھے۔
چینی میڈیا کے مطابق اس ٹیم نے اسپشل جیکس کا استعمال کیا تاکہ اسے خود کار طریقے سے حرکت دی جاسکے۔
اسے کسی بھی انسانی غلطی سے محفوظ رکھنے کے لیے انجینئرز نے سیکڑوں جیکس کو دو گروپوں میں تقیسم کیا جنہیں کمپیوٹرز کنٹرول کرتے ہیں، چینی انجینئرز کے اس کارنامے پر اسے عالمی ریکارڈ کا حامل قرار دیا گیا۔