ایک نیوز:امریکی ریاست فلوریڈامیں ایک انوکھاوقعہ پیش آیاجہاں پرایک لاپتہ کچھوےکوساڑھےتین سال بعدواپس اس کی مالکن کےپاس پہنچادیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق کچھوےکی مالکن نےجانوروں کی حفاظت کرنےوالےادارےوالڈسٹ اینیمل ریسکیوکودرخواست دی جس میں کام کرتےہوئےوالڈسٹ ادارےنےکچھوےکی تلاش کاکام شروع کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ادارے نے کچھوے کو ڈھونڈ کر مالکن کے حوالے کردیا۔
مذکورہ ادارے نے اپنے فیس بک پیج پر اس تلاش کی کہانی بھی شیئر کی اور کہا کہ یہ ایک ناقابل یقین کہانی ہے، اس سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ کبھی ہمت نہ ہاریں۔
ادارے کا کہنا تھا کہ اس کچھوے کو اس کی مالکن کو دوبارہ لوٹا دینا ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔