ایک نیوز:اکثربچےسکول سےچھٹی کیلئےمختلف قسم کےبہانےبناتےہیں لیکن ایک چینی بچےنےتمام حدیں پارکردیں۔
غیرملکی اخبارکےمطابق 7سالہ بچےنےہوم ورک مکمل نہ ہونےپرپولیس کوفون کرکےکہاکہ اس کےوالدنےاسےماراہےتاکہ وہ سکول نہ جاسکے۔
رپورٹ کے مطابق بچے کی اس فون کال پر پولیس نے فوری طور پر انکوائری شروع کر دی جس کے لیے پولیس نے بچے سے ملاقات کی اور پوچھا کہ کیا تم نے پولیس کو بلایا ہے اور تمہیں کس نے مارا ہے؟
جس کےجواب میں بچے نےپولیس اہلکار کو بہت ہی نرمی سے تاہم پریشان انداز میں جواب دیا کہ میرے والد نے۔
رپورٹس کے مطابق بچے کے جواب پر پولیس اہلکار نےاُس کی پیٹھ پر آہستہ سے تھپکی دے کر پوچھا کہ کیا اس طرح مارا تھا جس پر لڑکا ہاں میں سر ہلاتا ہے۔
بچے کے اس جواب پر پولیس اہلکار کو شک ہو جاتا ہے کہ وہ بہانہ بنا رہا ہے جس پر پولیس اہلکار جواب دیتا ہے کہ یہ اتنی زور سے تو نہیں تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مزید تفتیش کے بعد پولیس نے طے کیا کہ لڑکے نے سکول سے بچنے کے لیے یہ کہانی گھڑ لی تھی کیونکہ اس نے اپنا سکول کا کام مکمل نہیں کیا تھا۔
واضح رہےکہ بچےنےسکول نہ جانےکیلئےبنائی جانےوالی کہانی چین میں مختلف سوشل میڈیاپلیٹ فارمزپروائرل ہوگئی ہے۔