رجنی کانت کےہمشکل نےسوشل میڈیاپردھوم مچادی

Oct 26, 2023 | 03:30 AM

ایک نیوز:بالی ووڈکےلیجنڈری اداکاررجنی کانت کےہمشکل نےسوشل میڈیاپردھوم مچادی۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیاپرایک ویڈیووائرل ہورہی ہے،جس نےمداحوں کوحیریت میں مبتلاکردیا،ویڈیومیں بھارتی ریاست کیرالہ میں چائےکاہوٹل چلانےوالےپربھونامی شہری جوکہ رجنی کانت کاہم شکل ہونےکی وجہ سےآج کل سوشل میڈیاپرخوب وائرل ہورہےہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے کیونکہ ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کا انداز اور شکل بھی بالکل رجنی کانت جیسی ہے۔ویڈیومیں سدھاکرپربھونےشارٹس اورشرٹ کےساتھ چشمہ بھی پہناہواہے۔

اس ویڈیو کے بعد سدھاکر پربھو کو بےحد مقبولیت مل رہی ہےاور جن کوکیرالہ میں ہونے والی مختلف تقریبات میں بطورِ مہمان مدعو بھی کیا گیا ہے۔
تاہم ان دنوں رجنی کانت اپنی نئی آنے والی فلم”تھلائیور 170′ “کی شوٹنگ پر کام کررہے ہیں،یہ فلم رجنی کانت کےکیریئرکی 170ویں فلم ہوگی،جوکہ اداکار کے لیے کافی اہمیت کی حامل ہوگی، اس فلم میں امیتابھ بچن اور رجنی کانت اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
واضح رہےکہ اس سےپہلےشاہ رخ خان، عمران ہاشمی، انیل کپور اور رنبیر سنگھ کےبھی ہمشکل منظرعام پرآچکےہیں۔

مزیدخبریں