ایک نیوز:کراچی میں نامعلوم افرادنےفائرنگ کرکےشہری کوقتل کردیا۔
تفصیلات کےمطابق شہرقائدمیں موٹرسائیکل سوارشہری کونامعلوم افرادنےفائرنگ کرکےقتل کردیااورملزمان فرارہوگئے۔
پولیس کےمطابق مقتول اپنی بہن کو ہسپتال سے لینے آیا تھاکہ راستےمیں نامعلوم افرادنےفائرنگ کردی جس کےنتیجےمیں مقتول موقع پرہی جاں بحق ہوگیا،واقعہ ٹارگٹ کلنگ کاہے،مقتول کی شناخت40سالہ عمران اخترکےنام سےہوئی ہے۔
پولیس کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورلاش کوتحویل میں لےکرضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیا،جائےحادثہ سےتمام شواہداکٹھےکرلیےگئے ہیں واقعہ کی تحقیقات کاآغازکر دیاگیاہےتفتیش میں ذاتی دشمنی اورٹارگٹ کلنگ کی بھی تفتیش جاری ہے۔