ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پرعلی ظفرنےطنزکےتیربرسادئیے

Oct 26, 2023 | 01:16 AM

ایک نیوز:آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ سےگلوکارعلی ظفربھی طنزکیےبغیرنہ رہے۔
تفصیلات کےمطابق بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کومسلسل تین بارشکست کی وجہ سےسیمی فائنل تک رسائی مشکل ہوگئی ہےجس کےبارےمیں گلوکارعلی ظفرنےسوشل میڈیاپرطنزکیا۔
سماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر)پرعلی ظفرنےایک طنزیہ پوسٹ کی جس میں گلوکارنے27اکتوبرکوہونےوالےپاکستان اورجنوبی افریقہ کےمیچ کی پیش گئی مبارک مباددےدی۔

گلوکار نے کہا کہ”جمعہ کو جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں“۔
علی ظفر کے ٹوئٹ سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا اور کہا کہ گلوکار نے کچھ زیادہ ہی جلدی مبارکباد دے دی۔
ایک صارف نے علی ظفر سے پوچھا کہ”آپ بھی ابھی تک صدمے میں ہیں“۔
عرفان نامی صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ”میرے خیال میں افغانستان کے خلاف پاکستان کی شکست نے آپ کو ڈپریشن میں ڈال دیا“۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان اب تک اپنے پانچ گروپ میچ کھیل چکا ہے جس میں اُسے دو میں فتح ملی اور تین میں شکست ہوئی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔
پاکستان کے اب چار میچ باقی بچے اور اگر پاکستان یہ تمام جیت جاتا ہے تو اسکے زیادہ سے زیادہ ممکنہ پوائنٹس12 ہوجائیں گے۔ قومی ٹیم27 اکتوبر کو جنوبی افریقا،31 اکتوبر کو بنگلا دیش،4 نومبر کو نیوزی لینڈ اور11 نومبر کو انگلینڈ سے مقابلہ کرے گی۔

مزیدخبریں