غیرملکی میڈیا اور مبصرین کیلئے سکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار

Oct 26, 2023 | 00:38 AM

ایک نیوز :الیکشن کمیشن نے غیرملکی مبصرین کیلئے دعوت نامہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق غیرملکی میڈیا اور مبصرین کیلئے سکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دیدی گئی۔ انتخابات کی شفافیت کیلئے ملکی و غیر ملکی مبصرین کیلئے اوپن ڈور پالیسی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے غیر ملکی مبصرین ویزے کیلئے”پاکستان آن لائن پورٹل“ پر کوائف جمع کرا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں