ایک نیوز :الیکشن کمیشن نے غیرملکی مبصرین کیلئے دعوت نامہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق غیرملکی میڈیا اور مبصرین کیلئے سکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دیدی گئی۔ انتخابات کی شفافیت کیلئے ملکی و غیر ملکی مبصرین کیلئے اوپن ڈور پالیسی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے غیر ملکی مبصرین ویزے کیلئے”پاکستان آن لائن پورٹل“ پر کوائف جمع کرا سکتے ہیں۔