صدر مملکت کے انٹرویو پر تحریک انصاف کا ردعمل آگیا  

Oct 26, 2023 | 00:18 AM

ایک نیوز:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے انٹرویو پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملکی حالات کا ایک بے لاگ مگر جامع جائزہ ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق صدر کا انٹرویو ملک میں جاری سیاسی و آئینی بحران کے حل کی ضرورت اُجاگر کرتا ہے۔  شفاف انتخابات سے عوامی مینڈیٹ کی ناگزیریت پر صدر مملکت کی گفتگو خوش آئند ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی مالی دیانت اور حبّ الوطنی پر صدر مملکت کی شہادت حقیقت کی آئینہ دار ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پیچیدہ سیاسی، قانونی، عدالتی اور معاشی بحرانوں کا حل دستور کی بالادستی میں پوشیدہ ہے۔ صاف شفاف انتخابات ملک میں جمہوریت کی بقا و تسلسل کی کنجی ہیں۔تمام سیاسی جماعتوں کےلیے لیول پلیئنگ فیلڈ کے بغیر صاف شفاف انتخابات کا تصور ہی نامکمل ہے۔ ریاست صدر مملکت کی گفتگو کی روشنی میں بحرانوں کے حل کی بامعنی تدبیر کرے۔

مزیدخبریں