ایندھن نہ ملنے سے غزہ میں تمام اسپتال بند ہونے کا خدشہ

ایندھن نہ ملنے سے غزہ میں تمام اسپتال بند ہونے کا خدشہ
کیپشن: ایندھن نہ ملنے سے غزہ میں تمام اسپتال بند ہونے کا خدشہ

ایک نیوز :ایندھن نہ ملنے سے غزہ میں آج تمام اسپتال بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ فلسطینی علاقے میں صحت کا نظام مکمل غیرفعال ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق بہتر میں سے چھیالیس طبی مراکز بند ہو چکے ہیں جن میں بارہ اسپتال بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ پچیس اکتوبر تک ایندھن نہ ملنے پر اسپتال بند ہونے پر خبردار کر چکا ہے۔ دوسری طرف غزہ پر بارود کی برسات سے مزید سات سو پچپن فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسپتالوں، مساجد، گھروں کو نشانہ بنانے کے بعد اسرائیلی فورسز کی سپر مارکیٹ پر بمباری۔ فلسطینی شہدا کی تعداد ساڑھے چھ ہزارسے تجاوز کر گئی۔ شہدا میں دوہزارتین سو بچے اور تیرہ سو خواتین شامل ہیں۔