آسٹریلیا کی ولونگونگ یونیورسٹی کا پاکستانی طلباء کیلئے اسکالر شپ کا اعلان

آسٹریلیا کی ولونگونگ یونیورسٹی کا پاکستانی طلباء کیلئے اسکالر شپ کا اعلان
کیپشن: Australia's University of Wollongong announces scholarship for Pakistani students

ایک نیوز: آسٹریلیا کی ولونگونگ (Wollongong) یونیورسٹی نے پاکستانی طلباء کے لیے اپنی انتہائی معتبر وائس چانسلر لیڈرشپ اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ 

ہر سال دو پاکستانی طالب علموں کو یہ اسکالرشپ دی جائے گی۔ اسکالرشپ کے اعلان کی تقریب میں آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری، یونیورسٹی آف ولونگونگ کی وائس چانسلر پروفیسر پٹریشیا ڈیوڈسن اور آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایڈم گِل کرسٹ شریک تھے۔

ایڈم گِل کرسٹ اس یونیورسٹی کے عالمی سفیر بھی ہیں۔ پاکستان ہائی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ملکوں میں بہترین دو طرفہ تعلقات ہیں۔

27 ہزار سے زیادہ پاکستانی طلبہ مختلف آسٹریلوی یونیورسٹیز میں زیرِ تعلیم ہیں جبکہ ایک ہزار طالب علم یونیورسٹی آف ولونگونگ میں زیرِ تعلیم ہیں۔