عمران خان نا اہلی کیس میں اہم پیشرفت

Oct 26, 2022 | 22:52 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  چیئر مین پی ٹی آئی اور سابق عمران خان نااہلی کیس پر  پی ٹی آئی کے وکیل نے اسلام آبادہائی کورٹ کے اعتراضات دور کردیے ہیں۔ جس کے بعد  کیس پر سماعت آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے معاملے پر پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہرالیکشن کمیشن کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی لے کر ہائیکورٹ پہنچے۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مصدقہ نقل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردی ہیں۔

عمران خان کے نمائندے نوید انجم نے اٹارنی کے ذریعے بائیو میٹرک کی تصدیق کی جس کے بعد عمران خان نے بطور ایم این اے عہدے سے ہٹانے کا آرڈر بھی چیلنج کردیا ہے۔

عمران خان کا  کہنا ہے کہ اسلام آبادہائی کورٹ این اے 95 سے بطور رکن قومی اسمبلی ہٹانے کا آرڈر کالعدم قرار دے۔ الیکشن کمیشن نے این اے 5 سے نااہل کیا اور ڈی نوٹیفائی این اے 95 سے کردیا۔  این اے 95 سے نااہل21 اکتوبر کو کیا اور درستگی 24 اکتوبر کو کی گئی۔

دوسری جانب اعتراضات تاخیر سے دور ہونےکی وجہ سے عمران خان نااہلی کیس کی کل سماعت نہیں ہوسکتی اور جمعہ کے روز سپریم کورٹ بارکےانتخابات کےباعث کیس کی سماعت کا امکان نہیں ہے جس کی وجہ سے اسلام آبادہائیکورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے عمران خان کو پٹیشن پر اعتراضات دور کرنے اور تصدیق شدہ کاپی جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں