فیصل واوڈا کے سنسنی خیز انکشافات پر رانا ثنااللہ کا ردعمل آگیا

فیصل واوڈا کے سنسنی خیز انکشافات پر رانا ثنااللہ کا ردعمل آگیا

ایک نیوز نیوز:  وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا فیصل واوڈا کے سنسنی خیز انکشافات پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں دوران گفتگو رانا ثنااللہ نے کہا مجھ سمیت ہر کسی کو تجسس تھا کہ فیصل واوڈا کیا کہنے والے ہیں۔فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ عمران خان بار بار لانگ مارچ آگے کررہے تھے پتہ نہیں کس چیز کا انتظار کررہے تھے ۔ جیسے ہی ارشد شریف کی میت آنے لگی تو لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ اس قتل کے سارے تانے بانے عمران خان کی طرف جاتے ہیں۔فیصل واوڈا کے بعد کسی اور شہادت کی ضرورت نہیں ہے۔

راناثنااللہ نے مزید کہا کہ  فیصل واوڈا کہہ رہے ہیں میں مسلسل تھا، اس معاملے کو کیسے جھٹلائیں۔ فیصل واوڈا نے اس فیملی کو بے نقاب کردیا جس کا کاروبار دبئی ، کینیا میں ہے۔2 ہی شخصیات ہیں جن کے اوپر اس سارے معاملے میں دھیان جاتا ہے۔میری پوزیشن اجازت نہیں دیتی کہ فیصل واوڈا کی طرح کھل کر بات کروں۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ سوال یہ  ہے کہ کینیا کی پولیس کا پہلا موقف درست ہے یا دوسرا یا فیصل واوڈا کا ؟ ۔ اب تفتیش کیلئے عمران خان، فیصل واوڈا اور مراد سعید ہی سامنے ہیں۔ ہماری ٹیم فارم ہاؤس بھی جائے گی اور پتہ کرے گی وہ کس کا ہے ۔