ایک نیوز نیوز: ایران کے جنوبی شہر شیراز میں شاہ چراغ مزار پر دہشت گردوں کی فائرنگ میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 3 مسلح افراد نے مزار کے احاطے میں فائرنگ کی تھی اور حکام کے مطابق دو دہشت گرد پکڑے گئے ہیں، جبکہ تیسرا بھاگ گیا۔
ایرانی نیوزایجنسی کے مطابق فائرنگ سے 40 افراد زخمی ہوئے۔ گرفتار ہونے والے حملہ آوروں کا تعلق ایران سے نہیں ہے۔