ایک نیوز نیوز: انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا زندہ نگل گیا۔ خاتون جنگل میں ربڑ اکٹھا کرنے کے لئے گئی تھی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون کو زندہ نگلنے کا واقعہ انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے صوبے جمبی میں پیش آیا۔
جارح نامی 54 سالہ خاتون گذشتہ اتوار کی صبح جنگل سے ربڑ اکٹھا کرنے لیے گئی تھی جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی۔
شام تک گھرواپس نہ لوٹنے پراس کی فیملی اور اہل علاقہ نے تلاش کرنا شروع کیا اور جنگل سے اس کی چپل، اسکارف، جیکٹ اور کام کے لیے استعمال ہونے والے آلات کو دریافت کیا۔
انہوں نے ایک 22 فٹ لمبے اژدھے کو گمشدگی کے مقام کے قریب دیکھا۔
مقامی پولیس کے مطابق اژدھے کا پیٹ پھولا ہوا تھا جس کے باعث اسے پکڑ کر پیٹ چاک گیا گیا تو خاتون کی لاش اس کے اندر موجود تھی۔
انڈونیشیا میں یہ عام ہے کہ اژدھے عموماً چھوٹے جانوروں کا شکار کرتے ہیں اور اپنے شکار کو سالم نگل لیتے ہیں، لیکن انسانوں کو نگلنے کے واقعات بہت کم سامنے آتے ہیں۔
اس سے قبل بھی 2018 میں ایک خاتون کو انڈونیشیا کے جزیرے منا میں ایک اژدھے نے زندہ نگل لیا تھا۔