کورونا وائرس کی نئی لہر، یو رپی یونین نے خبردار کردیا

 کورونا  اور فلو وائرس ایک ساتھ دیکھے جائیں گے۔
کیپشن: کورونا  اور فلو وائرس ایک ساتھ دیکھے جائیں گے۔

ایک نیوز نیوز: یورپی یونین کی ڈرگ ریگولیٹری میڈیسن ایجنسی  نے اطلاع دی ہے کہ آنے والے ہفتوں میں   کورونا وائرس  کی ایک نئی قسم کی  لہر متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ لہر موسم خزاں اور موسم سرما میں کورونا  اور فلو وائرس ایک ساتھ دیکھے جائیں گے۔ای ایم اے  کے عہدیداروں کی جانب سے کورونا اور منکی پاکس  وباوں کی تازہ صورتحال  کے بارے میں ایک پریس کانفرس کا اہتمام کیا گیا۔ ایجنسی کے  ویکسین  سٹریٹیجی  امور  کے ذمہ دار مارکو قوالیری  کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اومیکرون  کی نئی ذیلی قسم  کے  باعث  کورونا بیماری کی ایک نئی لہر متوقع  ہے۔ جس سے  نظام مدافعت کمزور ہونے والے افراد  کو خطرہ لا حق ہو سکتا ہے۔

قوالیری نے  ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں میں کمی اور موت کے خطرات  کم کرنے کیلئے  ویکسین  لگوانے کی اپیل کرتے  ہوئے کہا ہے کہ  60 سال سے زائد   کے افراد ،  حاملہ خواتین اور  مستقل  جسمانی   امراض میں مبتلا  افراد   بوسٹر    ڈوز ضرور لگوائیں۔انہوں نے مانکی پاکس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ  اس بیماری کے پھیلاو کی رفتار میں سرعت سے گرواٹ کا مشاہدہ ہوا ہے یعنی  اب اس وائرس پر قابو پا لیا گیا ہے۔