نہری پانی سے محروم علاقوں میں مصنوعی بارش کا سسٹم لگایا جائے: سعد رفیق

Oct 26, 2022 | 20:50 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے   نہری پانی سے محروم علاقوں کے لئے چین کی مدد سے مصنوعی بارش کا سسٹم لگانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ 

   تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری، سینئر جوائینٹ سیکرٹری اور ڈی جی موسمیات نےاجلاس میں شرکت کی۔

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق  کو ورلڈ بنک کے تعاون سے نئے شروع ہونیوالے منصوبے پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے موسمیاتی پیشیگوئی زیادہ بہتر کی جا سکے گی۔ 

 وفاقی وزیر نےمزید 300 خود کار موسمی اسٹیشن  کی تنصیب کے لئے جگہ کے جلد انتخاب کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

 خواجہ سعد رفیق  کا کہنا ہے  کہ نہری پانی سے محروم علاقوں کے لئے چین کی مدد سے مصنوعی بارش کا سسٹم لگائے جاۓ۔  وفاقی وزیر نے محکمہ موسمیات کی مالی خود انحصاری کیلئے بزنس ماڈل تشکیل دینے کی ہدایت بھی دے دی ہے۔ 

مزیدخبریں