ایک نیوز نیوز: خوش رہنے والے لوگوں کے دل اور دماغ صحت مند ہوتے ہیں۔ دل محسوس کرتا ہے اور دماغ سوچ بچار۔
خوشی کچھ نیوٹروٹرانسمیٹرز کی وجہ سے ہے جو جسم کے ہرفنگشن اورجذبے بشمول خون کے بہاو اور ہاضمے کو کنٹرول کرتے ہیں۔
انسان کو تو معلوم نہیں ہوتا لیکن چلتے ہوئے فون پر بات کرنے یا ٹی وی دیکھتے ہوئے جوک پر ہنسنے تک دماغ ہر عمل کا حساب کتاب رکھتا ہے اور سوچ اور جذبات کو کنٹرول کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ یہ جذبات عام طور پر دماغ سے نکلنے والے کیمیکلز کی وجہ سے جنم لیتے ہیں اور انسان کے خوش رہنے پر اثرانداز ہوتے ہیں۔
مثبت سوچنے اور رہنے سے دل کی دھڑکن نارمل رہتی ہے اوراس میں زندگی کےلئے متعدد فوائد مضمرہیں۔ دل صرف خون پمپ کرنے کےلئے عضو نہیں ہے۔ اس کے برعکس اگر انسان پریشان ہے تو دل دماغ کو ابتری پر مبنی سگنلز بھیجتا ہے۔
تاہم درج ذیل تین طریقوں سے بہتری لائی جاسکتی ہے۔
1۔ دل پر فوکس کرنا
2۔ مثبت سوچ پیدا کرنا مثلاً تعرف کرنا، شکریہ ادا کرنا، کئیرکرنا
3۔ اور اپنے لئے اور دوسروں کےلئے مثبت سوچ رکھنا