ایک نیوز نیوز: مریضہ کی موت کی شکایت پرپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے تحقیقات کرتے ہوئے 3 آپریشن تھیٹر سیل کر دیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان پی ایچ سی کا کہنا ہے کہ جوہر ٹاؤن میں واقع کاسمو پلاسٹ ہسپتال کے 3 آپریشن تھیٹرزسیل کردیے گئے ہیں۔
ترجمان پی ایچ سی کی جانب سے نئے مریضوں کے داخلوں پر بھی پابندی عائدکردی گئی ہے۔پی ایچ سی کی تحقیقاتی ٹیم نے کاسموپلاسٹ ہسپتال کی انسپیکشن کی۔
https://www.pnntv.pk/digital_images/extra-large/2022-10-26/news-1666790242-1223.jpeg
درخواستگزار کی جانب سے کہا گیا کہ بے ہوشی کے دوران مریضہ کی حالت بگڑ گئی اور جانبر نہ ہوسکی۔کاسموپلاسٹ ہسپتال میں مختلف سہولیات کا فقدان ہے۔ جس پر ہسپتال کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹس جمع کروانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ کمیشن مریضہ کی موت کی مزیدتحقیقات جاری رکھے گا۔