میشا شفیع ہالی ووڈ فلم  میں اداکاری کےلئے تیار

Oct 26, 2022 | 17:55 PM

ایک نیوز نیوز: پاپ سٹار میشا شفیع پاکستانی –امریکی فلم مستاش میں مشہور کامیڈین حسن منہاج اور الیسیا سلورسٹون کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی۔
 غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلم  ایک  پاکستانی خاندان پر بنائی جارہی ہے۔ فلم کی ہدایات کاریپاکستان نژاد ہدایت کار عمران جے خان کریں گے اور وہی اس فلم کی کہانی  کے لکھاری بھی ہیں۔
مستاش فلم میں رضوان مانجی اور ان کی بیٹی ایان مانجی سمیت اتھروا ورما، الیشیا سلوراسٹون، بھارت نژاد امریکی اداکار حسن منہاج اور گلوکارہ میشا شفیع  اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

میشا شفیع  ایک 13 سالہ پاکستانی لڑکے کی والدہ کا کردار ادا کریں گی جب کہ رضوان مانجی لڑکے کے والد کا کردار ادا کریں گے۔

فلم کی کہانی 13 سالہ پاکستانی لڑکے اور اس کے پاکستانی والدین کے گرد گھومتی ہے اور فلم میں 1990 کے زمانے کی امریکی زندگی دکھائی جائے گی اور وہاں اس وقت بسنے والےمسلمانوں کے حالات بھی دکھائے جائیں گے۔
 

 
 

مزیدخبریں