ایک نیوز نیوز: پینا ڈول کی بندش ختم کرنے اور قلت پر قابو پانے کیلئے حکومت نے ادویات ساز کمپنیز کیساتھ اہم معاہدہ کرلیا۔ پیراسیٹا مول ٹیبلٹ نارمل کی قیمت کم جبکہ پیراسیٹامول ایکسٹرا اور سیرپ مہنگا کرنے پر اتفاق کر لیا گیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت ادویات سازی کی کمپنیوں کے حکام سے ملاقات ہوئی۔
اس ملاقات کے حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق ادویات سازی کی کمپنیوں کے حکام سے پیراسیٹا مول کی پرائس پر بات چیت ہوئی، پیراسیٹامول نارمل کی ٹیبلٹ 2.35 روپے میں فروخت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق پیراسیٹامول ایکسٹرا اور سیرپ مہنگا کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا، حکومت نے پیراسیٹامول ایکسٹرا اور سیرپ کا ریٹ بڑھانے کے مطالبے کا نصف منظور کیا۔
پیراسیٹامول ایکسٹرا کی ٹیبلٹ کی قیمت 2.75 روپے کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ پیراسیٹامول سیرپ کی قیمت 117.60 روپے مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔