ایک نیوز نیوز: سابق وزیراعظم نوازشریف نے عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان پر پہلی بار سخت ردعمل دیتے ہوئے لندن سے بیان جاری کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں قائد ن لیگ نوازشریف نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کیلئے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلئے ہے۔اسکا انقلاب اسکی 4سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکی ہے۔دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ،توشہ خانہ اور 50 ارب کی ڈکیتی کے ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا۔
عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کیلئے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلئے ہے۔اسکا انقلاب اسکی 4سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکی ہے۔دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ،توشہ خانہ اور 50 ارب کی ڈکیتی کے ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) October 26, 2022