فرح گوگی اور ان کی والدہ کو عدالت سے ریلیف مل گیا

Oct 26, 2022 | 15:43 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: لاہور ہائی کورٹ نے فرحت شہزادی المعروف فرح خان اور ان کی والدہ پر اینٹی کرپشن کے مقدمے کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس فیصل زمان نے فرحت شہزادی اور ان کی والدہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اینٹی کرپشن پنجاب کی رپورٹ کی بنیاد پر درخواست غیر مؤثر قرار دے کر نمٹادی۔

اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ فرحت شہزادی اور ان کی والدہ کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ خارج کر دیا ہے۔

 عدالت میں اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے کہا گیا کہ فرحت شہزادی اور ان کی والدہ سے متعلقہ کیس کی مزید تفتیش درکار نہیں۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے مزید بتایا کہ فرحت شہزادی پر میرٹ سے ہٹ کر اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے زمین خریدنے کا الزام تھا۔

عدالت کو اینٹی کرپشن پنجاب نے یہ بھی بتایا کہ فرحت شہزادی کی وجہ سے قومی خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

مزیدخبریں