ایک نیوز نیوز: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم جاری کر دی، قرض سے زرمبادلہ کے ذخائر اور توازن ادائیگی میں بہتری ہوگی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم جاری کر دی ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ اس قرض سے زرمبادلہ کے ذخائر اور توازن ادائیگی میں بہتری ہوگی۔
اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ رقم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک، سماجی تحفظ اور انفراسٹرکچر کی تعمیر پر خرچ ہوگی جبکہ کیش امداد حاصل کرنے والے افراد کی تعداد 79 لاکھ سے بڑھ کر 90 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔
جاری کردہ رقم سکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ اور صحت کی سہولیات میں بہتری آئے گی، اس رقم میں حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کی صحت کا تحفظ پروگرام شامل ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو اس وقت سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے اربوں روپے کی ضرورت ہے، دنیا کے متعدد ممالک نے پاکستان کو امدادی رقوم دینے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کی جانب سے ڈیڑھ ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں جمع ہو گئے ہیں۔
Asian Development Bank has released funds $1.5 billion to Pakistan under BRACE program for the credit of Govt of Pakistan’s account with State Bank of Pakistan.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October 26, 2022
AlhamdoLilah!