ایک نیوز نیوز: معروف مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کو ایک بار پھر قتل کرنے کا منصوبہ ناکام ہوگیا ۔ شاطر ملزم نہایت مہارت سے کتاب کے صفحے کاٹ کر پستول چھپا کر لایا تھا سیکورٹی گارڈ نے ملزم کو پکڑ لیا۔ ملزم گرفتار۔ مقدمہ درج کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق انجینئر محمد علی مرزا اپنی اکیڈمی میں موجود لیکچر دے رہے تھے جب ایک شخص نے ان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تاہم سکیورٹی گارڈ کو شک گزرا تو اس نے پوچھ گچھ شروع کی تو مشکوک شخص کے قبضے سے کتاب برآمد ہوئی جس کے صفحات کاٹ کر بڑی مہارت سے اس میں پستول چھپائی گئی تھی۔
پولیس نے مدثر اشرف نامی مشکوک شخض کو گرفتار کرلیا ہے جس نے اقبال جرم کرلیا ہے ایف آئی آر درج کرلی گئی اور پولیس مصروف تفتیش ہے ۔
یادرہے اس سے قبل بھی مارچ 2021 میں انجنئیر محمد علی مرزا پر خنجر سے لیس ایک شخص نے قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں وہ معمولی زخمی ہوئے تھے ۔