ایک نیوز نیوز: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی ایم شیخ نے کلفٹن میں سیلاب سے متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے واقعے کا نوٹس اخبارات میں شائع ہونے والی خبر پر لیا، چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو 27 اکتوبر کوایک بجے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن جنوبی ون کو بھی ذاتی حیثیت میں واقعے تحقیقات سے متعلق رپورٹ کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے کلفٹن میں سیلاب سے متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی کی رپورٹ سامنے آئی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو کراچی اور دوسرے کو اندرون سندھ سے حراست میں لیا تھا۔