ایک نیوز نیوز: وفاقی حکومت نے افریقی ملک کینیا میں جاں بحق ہونے والے معروف اینکر ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے تین رکنی ہائی پروفائل ٹیم تشکیل دے دی تھی جو کینیا روانہ ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی تین رکنی کمیٹی میں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)، انٹر سروسز انٹیلیجنس سروس (آئی ایس آئی) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے نمائندے شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ارشد شریف شہید کا دوبارہ پوسٹمارٹم ہوگا، اہلخانہ
3 رکنی ٹیم ہائی پروفائل قتل کی تحقیقات کے لیے فوری طور پر کینیا روانہ ہوگئی ہے اور اپنی رپورٹ وزارت داخلہ جمع کرائے گی، کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کمیٹی کی تحقیقات میں معاونت کرے گا۔