وزیراعظم شہبازشریف کی وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

Oct 26, 2022 | 09:22 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم میاں شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ کی ادائیگی کیلئے ریاض سے مکہ مکرمہ پہنچ گئے، عمرہ ادا کیا اور حجر اسود کو بوسہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی، حجر اسود کو بو سہ دیا، ملک کی خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

قبل ازیں وزیراعظم ریاض سے جدہ پہنچے جہاں انہوں نے فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو سمٹ میں شرکت کی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی۔

جدہ ایئرپورٹ پہنچنے پر جدہ کے گورنر شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلاوی نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کا استقبال کیا۔

مزیدخبریں