ایک نیوز نیوز: ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا جس میں ایک اہلکار شہید ہو گیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس اہلکاروں کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا ہے۔جس میں ایک اہلکار شہید ہو گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سٹی تھانہ کے قریب ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر بم پھینک کر نامعلوم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ شہید پولیس اہلکار بھاگ شہر کا رہائشی تھا، تھانے پر حملے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔