ارشد شریف کا جسد خاکی پاکستان پہنچ گیا

ارشد شریف کا جسد خاکی پاکستان پہنچ گیا
کیپشن: ارشد شریف کا جسد خاکی پاکستان پہنچ گیا

ایک نیوز نیوز: ارشد شریف کا جسد خاکی لے کر نجی ایئر لائن کا طیارہ اسلام آباد لینڈ پہنچ گیا۔
تفصیلات کےمطابق ارشد شریف کا جسد خاکی وصول کرنے کیلئےان کے اہلخانہ  ایئر پورٹ پر موجود تھے ۔ایئر پورٹ پر صحافی برادری اور مراد سعید ، فواد چودھری سمیت تحریک انصاف کے متعدد رہنما موجود تھے ۔ ارشد شریف کی میت کو کینیا سے براستہ دوحا اسلام آباد پہنچایا گیا ۔ ارشد شریف کی تدفین اسلام آباد میں کی جائے گی ۔