دادو میں زلزلے کے جھٹکے 

Earthquake tremors in Dadu
کیپشن: Earthquake tremors in Dadu

ایک نیوز نیوز :دادو اور گرد نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
دادوکے علاقے واہی پاندھی جوہی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کے خوف سے لوگ  کلمہ طیبہ کا ورد کرتےگھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سندھ کے ضلع دادو میں 4.5 شدت کا زلزلہ آیا، جس کا مرکز 64 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔