منال خان نے افواہوں پرخاموشی توڑ دی

منال خان نے افواہوں پرخاموشی توڑ دی
(ایک نیوز نیوز)اداکارہ منال خان نے اپنی شادی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ابھی میری شادی نہیں ہورہی، منال خان کی شادی کی خبر کئی دن سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی جبکہ ان کی بہن ایمن خان نے بھی چار روز قبل ایک تصویر سوشل میڈیا پرپوسٹ کرکے منال کی شادی کی افواہوں کو مزید ہوا دی تھی۔

اس تصویر میں ایمن، منال اور ان کی والدہ کے چہرے پر ابٹن لگا ہوا تھا اور تصویر کیساتھ ایمن خان نے ’’ویڈنگ بیلز‘‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا تھا تاہم منال نے اس بات کی تردید کردی ہے ۔