نیلم منیرنے قائد اعظم کو اپنا آئیڈیل قرار دے دیا

Oct 26, 2020 | 09:30 AM

admin
(ایک نیوز نیوز) اداکارہ نیلم منیر نے بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناحؒ کو اپنا آئیڈیل قرار دے دیا ۔اداکارہ نے قائداعظم ؒ کے ایک خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی قومی زبان اردو ہے ،ایک زبان کے بغیر کوئی قوم متحد نہیں رہ سکتی،جو بھی آپ کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ واقعتاً پاکستان کا دشمن ہے ۔

نیلم منیر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’’قائد اعظم محمد علی جناحؒ میری سب سے پسندیدہ شخصیت اور میرے آئیڈیل ہیں‘‘۔اداکارہ کے مداحوں نے اس پوسٹ کو خوب سراہا اور ہزاروں صارفین نے کمنٹس کئے ہیں ۔
مزیدخبریں