وزیر اعلیٰ نے اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کردیا

Oct 26, 2020 | 09:13 AM

admin
لاہور(ایک نیوز نیوز)لاہوریوں کے لئے جدید سفری سہولت کا بڑا تحفہ، 5 سال میں مکمل ہونے والی اورنج لائن میٹرو ٹرین کو عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ ٹرین روزانہ صبح ساڑھے 7 سے رات ساڑھے 8 بجے تک چلے گی۔

اورنج ٹرین نے ڈیرہ گجراں سٹیشن سے 10 منٹ کی تاخیر سے 7 بج کر 40 منٹ پر اپنے پہلے سفر کا آغاز کیا۔ پہلے ہی روز میٹرو ٹرین کے سٹیشنوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا۔ شہری اورنج ٹرین کے سٹیشنوں پر ٹوکن کے حصول کے لئے قطاروں میں کھڑے رہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=se671-qYg4k
لوگوں اور طلبہ کا کہنا تھا کہ صبح سویرے ہی سٹیشن پر آ گئے، اورنج ٹرین پر سفر کے لئے بے تاب ہیں، فلموں میں ایسی ٹرین دیکھتے تھے، آج سفر بھی کر رہے ہیں۔ خواتین نے کہا کہ پہلے دن ٹرین چل رہی ہے، اورنج ٹرین کی سیر کے لئے آئی ہیں۔

اورنج لائن ٹرین کے سٹیشنوں پر کارڈ کے حصول کیلئے بھی مسافر نظر آئے، جنہوں نے 130 روپے میں کارڈ حاصل کیا، اب وہ بآسانی اورنج ٹرین میں سفر کر سکیں گے۔

مزیدخبریں