وزیراعظم کی زیرصدارت ملکی سیاسی و سکیورٹی  صورتحال پر اجلاس  

وزیراعظم کی زیرصدارت ملکی سیاسی و سکیورٹی  صورتحال پر اجلاس  
کیپشن: A meeting on the country's political and security situation under the chairmanship of the Prime Minister

ایک  نیوز:وزیراعظم  محمد  شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں  ملک کی مجموعی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس ہوا۔   

ذرائع کےمطابق اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر وزرا موجود تھے، اجلاس میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور حکومت کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی، وفاقی حکومت    کی جانب سے پی ٹی آئی سے مزید مذاکرات نہ کرنے  فیصلہ کیا ہے۔  

ذرائع کا کہنا ہے کہ  شرکاء کا کہناتھا عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائیگا، عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست و حکومت کی ذمہ داری ہے جو پوری کی جائیگی، مہذب احتجاج ہر شہری کا حق مگر کسی کو انتشار کی اجازت نہیں دی جائیگی، حکومت اب تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے ۔