اسلام آباد :ایک نیوز کے دفتر پر پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین کا حملہ

Nov 26, 2024 | 17:24 PM

اسلام آباد:ایکسپریس چوک میں واقع ایک نیوز کے دفتر پر تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرین  نے حملہ کردیا۔  

تفصیلات کےمطابق   ایک نیوز کا سٹاف کئی گھنٹے دفتر میں محصور رہا ،احتجاجی مظاہرین نے آفس پر پتھراؤ کیا جس  کے باعث  دفتر کے شیشے ٹوٹ گئے ،پتھر لگنے سے ایک نیوز کے ڈائریکٹر نیوز نارتھ محمد عادل  زخمی ہوئے ،مظاہرین نے  آفس والی عمارت کے داخلی دروازے کا جنگلا بھی توڑ دیا ۔  

بعد ازاں ڈنڈے اٹھائے مظاہرین آفس کی عمارت کے اندر گھس گئے اور سٹاف کو دھمکاتے رہے ، مظاہرین نے افس کے پانچویں اور چھٹے فلور پر بھی توڑ پھوڑ کی۔  

 ایک نیوز سٹاف  کی جانب سے متعلقہ سکیورٹی اداروں کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ۔

مزیدخبریں