ریاست فسادیوں کے مقاصد پورا نہیں ہونے دے گی،وفاقی وزیر اطلاعات 

ریاست فسادیوں کے مقاصد پورا نہیں ہونے دے گی، وفاقی وزیر اطلاعات
کیپشن: The state will not allow the objectives of the rioters to be fulfilled, Federal Minister of Information

 ایک نیوز: وفاقی وزیر اطلاعات  عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ریاست فسادیوں کے مقاصد پورا نہیں ہونے دے گی ۔ 

تفصیلات کےمطابق  وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ  نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ریاست تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے، بشری بی بی لاشیں گرانے کی منصوبہ بندی کر کے آئی ہیں، کرایہ کے لوگوں کو فرنٹ پر لایا گیا، یہ غریبوں کے بچوں کو ایندھن بنانا چاہتے ہیں،  9 مئی کے مقاصد یہ لوگ دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں،

انہوں نے کہا پولیس اور رینجرز کے شہداء کا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کریں؟ بیلاروس کے صدر کے دورے کو یہ سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، ریاست فسادیوں کے مقاصد پورا نہیں ہونے دے گی، بلوچستان اور سندھ سے احتجاج کے لئے کوئی نہیں نکلا، شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ لوگ ملکی ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں، ملک دشمن عناصر کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔