جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،8دہشت گرد ہلاک   

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،8دہشت گرد ہلاک   
کیپشن: Security forces operation in South Waziristan, 8 terrorists killed

ویب ڈیسک :جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاع پر آپریشن میں 8دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابوق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ۔ فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔