ویب ڈیسک:سابق وزیردفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ ملک سے مہنگائی ختم ہو جائے گی لیکن اخلاقی روایات کیسے ٹھیک ہوں گی ؟
سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ نوجوان نسل کے ساتھ پچھلے چار سال میں کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے ۔آپ نے عمران خان کے جلسے دیکھے ہونگے،وہ سیاسی جلسے نہیں ہوتے تھے ۔صرف بدتمیزی اور بداخلاقی سکھائی گئی ۔
سابق وزیر کاکہنا تھاکہ نوازشریف جلا وطن ہوئے جیلیں کاٹیں ،نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بننے جارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے نواز شریف سے کوئی کام لینا ہے ۔اسکو صرف وزارت عظمی سے نہیں اتارا اسے جلا وطن کر دیا جاتا ہے جیل میں ڈالا جاتا ہے۔نواز شریف سے اپیل کا حق بھی لے لیا گیا س8فروری کو آپ نے فیصلہ کرنا ہے۔ملک کی سب سے بڑی عدالت عوام ہے ۔
خواجہ آصف کاکہنا تھاکہ پچھلے چار سال اتنی کرپشن کی گئی جس کی مثال نہیں ملتی ۔معیشیت دو سال میں ناصرف کھڑی ہوگی بلکہ دوڑے گی۔نوا ز شریف اور مریم کے وقت جیل میں سخت گرمی تھی۔جب جلسوں میں ساری ساری رات ڈانس ہوتا تھا ۔آج عمران خان کے ساتھ ایک بندہ نہیں کھڑا ۔اسکے ساتھ والے لوگوں نے پارٹیاں بنالی ہیں۔