فرانس میں تارکین وطن کی عمارت میں آتشزدگی،8 افراد ہلاک

فرانس میں تارکین وطن کی عمارت میںآتشزدگی،8 افراد ہلاک
کیپشن: Fire in the building of immigrants in France, 8 people died

نیٹ نیوز:فرانس میں تارکین وطن کی عمارت میں آتشزدگی سے8افراد ہلاک،8زخمی ہو گئے۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو ٹیم نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ عمارت کو خالی کروا کر درجن سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والے تارکین وطن کی شناخت کا کام جاری ہے۔