آسٹریلوی ہائی کمشنر کی کھلاڑیوں سے ملنے راولپنڈی سٹیڈیم آمد 

Nov 26, 2023 | 21:04 PM

 ویب ڈیسک:آسٹریلوی ہائی کمشنر نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا دورہ کیا۔ 
آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنزنے ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔  ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ، کپتان شان مسعود، سابق کپتان بابراعظم، کوچز اور دیگر کھلاڑیوں سے بھی ملے۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نے گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔ اس موقع پرانھوں نے گرین شرٹس کے دورہ آسٹریلیا کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ اورآفیشلز سے تبادلہ خیال کیا۔

مزیدخبریں